پمز ہسپتال کی پکا کے لیے محمد نواز لالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گ

Spread the love

پمز ہسپتال کی پکا کے لیے محمد نواز لالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حاجی محمد حنیف، پمز ملازمین کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نواز لالی نے اہم کردار ادا کیا محمد ریاض گوجر،اسلام اباد پ ر پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز پمز پر جب بھی کسی نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو تمام ملازمین کے ساتھ مل کر ادارے کی بقا کے لیے محمد نواز لالی سابق مینیجر لیبارٹری پمز نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور دن رات ایم این ایز سینیٹرز اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ مل کر پمز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی پمز کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ پر چلے گئے ، انقلاب گروپ پمز کے صدر محمد ریاض گوجر، سابق صدر نان گزءیٹڈ ویلفیئر پمز حاجی۔محمد حنیف ،سابق پریس سیکٹری وا رڈ ماسٹر ملک تنویر نوشائی محمد جواد خان ڈاکٹر محمد فیاض اور دیگر ملازمین نے محمد نواز لالی کو پھولوں کے گلدستے مالا اور دوسرے طائف پیش کیےاور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوے اللہ پاک سے دعا کی کہ انکی باقی زندگی اپنےاھل خاندان کے ساتھ اچھی گزرے محمد نواز لالی نے تمام پمز ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ جب بھی پمز ملازمین کو میری ضرورت ھو میں حاظر خدمت ھو ں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں