وزیرآباد(نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر جواں سالہ خاتون نے تیزاب پی کر خود کشی کر لی نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ احمد نگر مصروف تفتیش
وزیرآباد کے علاقہ تھانہ احمد نگر کے نواحی موضع ککہ کولو میں تصور علی نامی شہری کی اہلیہ24 سالہ ثناء بی بی نے گھریلو ناچاقی و آئے روز کی لڑائی سے تنگ آ کر تیزاب پی لیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی خاتون کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا گیا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
