ٹریکٹر میں پانچ ہزار کا ڈیزل ڈلوانے والے نے شک پڑنے پر ایک لیٹر تیل بوتل میں ڈلوایا تو تیل لیٹر کی بجائے تقریباً آدھا لیٹر نکلا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ ۔۔
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)۔تفصیل کے مطابق سلیم خان اور اظہر خان جو عرصہ دراز سے الرحیم پٹرول پمپ نزد آرے والا چوک ہڑپہ شہر اپنے ٹریکٹرز میں ڈیزل ڈلواتے تھے تیل کی کمی کے معاملات پر آئے روز ڈرائیور اور مالکان کے درمیان توں تکرار ہوتی رہتی تھی آج تیل ڈلوانے مالک بھی ساتھ آئے جنہوں نے پانچ ہزار کا ڈیزل ڈلوایا کم تیل کی شک پر انہوں نے ایک لیٹر تیل الگ سے بوتل میں خرید کیا جو پورا لیٹر ہونے کی بجائے تقریباً آدھا لیٹر نکلا جس پر متاثرین نے ہونے والی زیادتی پر شور مچایا جس پر لوگوں کی کثیر تعداد اکٹھی ہوگئ اسی دوران پہلے متاثرہ لوگ بھی آگئے جنہوں نے تیل کے پیمانے میں کمی کا رونا رویا تاہم پمپ کے منشی کا کہنا تھا کہ میں دو تین دن کے بعد آیا ہوں مشین خرابی تھی لڑکے نے غلطی سے اس مشین سے تیل ڈال دیا سوال پیدا ہوتا ہے کہ کم تیل ڈالتے پکڑے جانے پر ہی مشین کی خرابی کیوں پتہ چلا متاثرین و عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بد عنوانی کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے ۔۔
