

لندن رپورٹ عارف چودھری
لنکاشائر کی ممتاز سماجی اور کمیونٹی شخصیت چوہدری اختر آف گرمالہ نے مقامی ڈاکٹر عمر ، ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر یونس کو کمیونٹی خدمات کے صلہ میں تعریفی شیلڈ اور خصوصی پگیں بھی پہنائیں۔ مئیر پینڈل کونسلر محمد اسلم آف جوڑا ،مئیر برینٹ کونسلر طارق ڈار اور نامور سماجی کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ ،ڈاکٹر شیخ ،ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر محمود ،ڈاکٹر یونس،شازیہ اختر ،نوحیل اختر،،کونسلر اظہر علی،کونسلر یاسر اقبال،حاجی محمد عارف،و دیگر نے شرکت کی ۔ میزبان چوہدری اختر آف گرمالہ نے کہا کہ میں کمیونٹی کی ذہین شخصیات کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہوں اسکے علاؤہ کرونا وائرس کی وبا سے لیکر آج تک تواتر سے کمیونٹی خدمات کے صلہ میں ڈاکٹروں کو تعریفی شیلڈز اور روایتی پگیں پہناتا ہوں ۔ مئیر پینڈل چوہدری محمد اسلم جوڑا نے چوہدری اختر گرمالہ کی کمیونٹی خدمات قابل ستائش ہیں انکی کمیونٹی خدمات کے صلہ میں میں انہیں مئیر کی تعریفی سند پیش کروں گا۔ برینٹ کے مئیر کونسلر طارق ڈار (MBE) نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مجھے خوبصورت تقریب میں حصہ لیا انکا مزید کہنا تھا کہ آج ہماری کامیابی کا سہرا ہمارے آباؤ اجداد کو جاتا ہے ۔ چوہدری اختر ملوانہ نے کہا کہ چوہدری اختر گرمالہ ہماری برادری کے لیے سرمایہ ہیں سابق مئیر کونسلر یاسر اقبال نے بھی میزبان کا دلی شکریہ ادا کیا جو کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازتے ہیں ۔ خالد ڈار اور کونسلر اظہر علی نے بھی کمیونٹی خدمات پر چوہدری اختر گرمالہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تعریفی شیلڈز حاصل کرنے والے ڈاکٹروں عدنان شیخ ، ڈاکٹر عمر و مولانا قاری اخلاق دیگر نے چوہدری اختر گرمالہ کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس قابل سمجھا کہ ہماری کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ایواڈ سے نوازا اس سے ہمارے اندر آگے سے بڑھ کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو گا ۔ ممتاز عالم دین مولانا قاری اخلاق نے چودھری اختر گرمالہ کی اہلیہ جو ہال ھی میں وفات پاگیا تھی کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائ –
