
اولڈ ہڑپہ روڈ کے ساتھ ساتھ 60فٹ چوڑے برساتی نالے پر مختلف ہاؤسنگ کالونیز مالکان کا غیر قانونی قبضہ سے سرکاری آبی گذرگاہ گاہ مکمل طور پر بند ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ
ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف سے)۔تفصیل کے مطابق اولڈ ہڑپہ روڈ کے ساتھ ساتھ ساتھ اڈا 94/6R سے لے کر 92/6R کے قریب سے گزرنے والے 66 فٹ چوڑے (ڈرینج) برساتی نالے آبی گزرگاہ پرقبضہ کر کے گرین بیلٹ اور پختہ سڑکیں بنا رکھی ہیں بلکہ وہاں سے گزرنے والے سرکاری کھال پر بھی قبضہ کرلیا آبی گزرگاہ پرقبضہ ہونے کی وجہ ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے امپیریل سٹی اور امپیریل شادی ہال کے سامنے سرکاری پختہ سڑک پر کھڑا پانی بڑی نہر کا منظر پیش کر رہا ہے بیسیوں دیہاتوں کو ملانے والی یہ سڑک یہاں روزانہ ہزاروں بچے بچیاں حصول تعلیم کےلئے اور ہزاروں مزدور مزدوری کے لیے ساہیوال آنے کے لیے اس سڑک کا استعمال کرتے ہیں جو اداروں بلخصوص ریونیو افسران کی ملی بھگت نااہلی یا غفلت کی وجہ سے قبضہ مافیا کے زیر کنٹرول ہونے کی وجہ پختہ سڑک زیر آب آنے سے مسافروں کے لئے وبال جان بن گئی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ ہڑپہ روڈ کے ساتھ ساتھ گزرنے والے سرکاری کھال اور برساتی نالے کی جگہ کو ٹاؤن مالکان سےواگزار کروایا جائے اور اس نالے کو اس کی اصلی حالت میں بحال کر کے بارشوں اور ابلتے ہوئے گٹروں کے پانی کو اس برساتی نالے میں ڈال کر ناصرف سڑک بلکہ لوگوں کو آئے دن بارشوں اور گٹروں کے گندھے پانی میں سے گزرنے کی بجائے لوگ صاف ستھرے خشک راستے سے گزر سکیں ۔۔۔
