گلگت (پریس ریلیز) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی کا مجسٹریٹس اورمیونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ پیٹرول پمپوں، گرانفروشوں اور تجاوزات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، میٹر میں ہیراپھیری پر دوپیٹرول پمپ سیل، گرانفروشی پر 6 دکانیں سیل، 6 دکانداروں کو گرفتار جبکہ تجاوزات کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے تحصیل آفس پہنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز عوامی شکایات پر سیکٹر مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں، فٹ پاتھ تجاوزات اور اراضی تنازعات کے خلاف کرکے مختلف کاروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 2 پیٹرول پمپوں کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کردیا گیا، جبکہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی اور زائد منافع خوری پر06 دکانداروں کو گرفتار کرکے جرمانے کئے، اور فٹ پاتھ تجاوزات پر5 افراد کوگرفتار کرکے حوالات پہنچادئے گئے۔ اور مضر صحت و باسی گوشت کی برآمد گی پر قصائی پر جرمانہ کرکے گوشت کو تلف کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے عوام الناس سے کہاکہ وہ شہر میں ہونے والی گرانفروشوں کے خلاف اپنی شکایات کو الفا کنٹرول اور پرائس کنٹرول کمیٹی واٹس اپ نمبر 03555555478 پر اپنی شکایات درج کرائیں، تاکہ خود ساختہ مہنگائی کرنے سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔ اور خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔ بعدازاں انہوں نے گرانفروشوں کوخبر دارکیاکہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصور ت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سیکٹر مجسٹریٹس کو احکامات دئے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کریں، بازاروں کا معائینہ کریں اور پل پل کی رپورٹ دیں۔ پیشہ وارانہ امور میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے