وزیرآباد(نا مہ نگار)صوبیدار میر عبدالحمید مرحوم کی اہلیہ، میر محمد فاروق،صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر محمد آصف محمود کی والدہ، میر اسد کی دادی جان اور ممتاز صنعتکار میر محمد اکبر کی تائی جان کی وفات پرسابق فیڈرل منسٹر سید صمصمام بخاری حضرت کرماں والی سرکار کی انکے گھر آمد اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خان، خالد حمید چڈھا،میاں صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ،میر حسن حمید،سید صفدر علی کاظمی ایدووکیٹ، میر افتخار،راجہ عثمان اللہ خان،افضل چوہان ودیگر بھی موجود ہیں۔
