پوپ کے طیارے کا پاکستانی حدودکا استعمال، عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔

Spread the love

پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عیسائیوں کے  روحانی پیشوا  پوپ  فرانسس کے  خصوصی طیارے  نے  پاکستانی حدود کا استعمال کیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  پوپ فرانسس کے جہاز نے اٹلی سے جکارتہ  جاتے ہوئے پاکستانی  فضائی حدود کا استعمال کیا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ  پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود  سےگزر نے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ائیرٹریفک کنٹرولر  نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا۔پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور  پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں