خیبر سے (امان علی شینواری) جماعت اسلامی تحصیل لنڈی کوتل کے امیر مراد حسین افریدی نے اپنے دیگر ساتھیوں جی ایس عرفان افریدی، ممبر شاہ افریدی، عبدالروف شنواری، مصطفی شنواری اور امان اللہ کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کوکی خیل کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی ان کا کہنا تھا کہ ائی ایس پی ار نے چند دن پہلے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں نو گو ایریا نہیں ہے پھر سوال بنتا ہے کہ کیوں تیراہ کے متاثرین کو راجگال جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے مراد حسین افریدی نے بتایا کہ 20 دنوں سے زائد پاک افغان شاہرا پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہے جس کی وجہ سے روزانہ کروڑوں روپے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے اس کے علاوہ لنڈی کوتل کو بھی شدید مالی وجانی مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے حکومت یا کسی بھی دوسرے متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے مراد حسین آفریدی نے بتایا کہ جماعت اسلامی اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گی انہوں نے حکومت سیکیورٹی فورسز اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سمیت صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وادی تیراہ راجگال کے متاثرین کی دوبارہ واپسی کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ شاہراہ پر کھڑے مال بردار گاڑیوں سمیت لنڈی کوتل کے عوام کو بھی ریلیف مل سکے انہوں نے کوکی خیل کے درمیان منتظمین سے بھی اپیل کی کہ وہ لنڈی کوتل کو انے والے اشیاء خردونوش کی گاڑیوں اور مسافروں کو فوری اجازت دیں کیونکہ اس ضمن میں تحصیل لنڈی کوتل کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے مراد حسین افریدی نے بتایا کہ قوم کوکی خیل کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پہ لنڈی کوتل کے عوام نے ساتھ دیا ہے اور ان کی تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اس ضمن میں کوکی خیل لنڈی کوتل کے عوام پر رحم کرے انہوں نے منتخب نمائندگان سے بھی اس ضمن میں پرزور مطالبہ کیا کہ وہ دھرنے کی شرکاء کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے اسمبلی فلور پر راجگال متاثرین کے لیے اپنا کردار ادا کریں مراد حسین افریدی نے بتایا کہ جماعت اسلامی اس حوالے سے لائحہ عمل بنا رہی ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر راجگال متاثرین اور بھگیاڑی کے مقام پر ہونے والے دھرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے حل بارے کردار ادا کرے گی.
