وزیرآباد(نا مہ نگار) پی ایم اے وزیر آباد کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر جمال ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں جنرل سیکرٹڑی ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت،ڈاکٹر ناصر امین بٹ،ڈاکٹر جالب محمود ودیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ایم اے پنجاب کے لاہور میں کنونشن کے تمام مطالبات سے ہم آہنگی اور اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا پی ایم اے وزیرآباد نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پنجاب لیول کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور اپنی بھرپور نمائندگی پنجاب کی سطح پر کی جائے گی اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور ایف بی آر کے کسی بھی غیر قانونی اور ماورائے قانون پر عملدراآمد کا ساتھ نہیں دیا جائے گا پی ایم اے وزیرآباد کی ایگزیکٹو کونسل نے ان تمام جملہ عوامل اور فیصلوں پر نظر ثانی بکی اور اعادہ بھی کیا۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب ڈاکٹرز پی ایم اے کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے ہیلتھ کمیشن اور ایف بی آر کو ڈاکترز سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
