گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں جاری، AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی کا با رگو پائن میں کھلی کچہری، بارگو کے عوام کو درپیش بجلی، پانی، تعلیم، رابطہ سڑکوں اور NHA کے حوالے سے موقع پرعوامی شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ اداروں کے آفیسران کو موقع پر احکامات جاری کردی۔ لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ عملی اقدامات جاری رکھنے کا عزم اظہار کیا، بارگو کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کا بارگو آمد پر خوش آمدید اور ان کے درپیش درینہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بارگو پائن بوائز مڈل سکو ل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارگو پائن، بارگو بالا، شروٹ شکیوٹ کے عوام کو درپیش درینہ مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کے ہمراہ عملی اقداما ت کیلئے کوشاں ہے،اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ شہر ی علاقوں کے عوام کی نسبت دیہی علاقوں کے عوام زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ان کے روز مرہ کے مشکلات و مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ذریعے ہمہ وقت اقدامات کرتی ہے، جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کے کھلی کچہری میں شریک ہوتے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سرکار کی طرف سے جاری اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔ شہری علاقوں کے طرح دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیح ہوتی ہے۔ بعدازاں انہوں نے عوام کے جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے جانب سے تعلیم، صاف پینے کا پانی، گندم، روڈ، برتھ رجسٹریشن سمیت دیگر اہم ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ کھلی کچہری میں شریک شرکاء کے جانب سے زیادہ تر گندم کی ترسیل، گندم میں کٹوتی سمیت مختص کوٹہ میں اضافہ جیسے مطالبات سامنے آئے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ محکمہ خوراک کے جانب سے جاری بائیومیٹرک سروے میں حصہ لیں، اپنے خاندان کے افراد کا انداراج کرائیں، دو دو جگہوں سے گندم نہیں ملے گا، جن خاندانو ں کا کاغذات مکمل ہیں انکو گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زمہ دار آفیسران کو ہدایات دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں بہتری کیلئے تجاویز پر متعلقہ ادارے کو تحریری طور پر آگا ہ کیا جائے گا، سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو آگاہ کرونگا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ واسا کے آفیسران کو بھی ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھر گھر پانی کے لائینوں کو چیک کیا جائے، رسنے والے پائب لائینوں کو فوری تبدیل کیا جائے، جبکہ پانی کی بڑی ٹینکی کی مہینے میں دو دفعہ صفائی یقینی بنائی جائے اور جراثیم کش پوڈر کا بھی استعمال کیا جائے، انہوں نے ڈسپنسری میں ا دویات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈسپنسری کے ضرورتوں کو پورا کرنے کا بھی احکامات دئے، جبکہ سرکاری معاویضہ جات کی ادائیگی کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کیلئے ریونیو سٹاف کو احکامات دئے، بجلی کی غیر ضروری لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اضافی بل نہ دینے سمیت میٹر ریڈنگ کے مطابق بلات جاری کرنے کیلئے بھی ہدایات دی، انہوں نے کہا کہ عوام اپنی زمہ داری کا مظاہرہ کریں، خراب میٹر کو ٹھیک کروائیں، بلات کی ریکوری وقت پرکریں، علاوہ ازیں گلگت غذر روڈ پر جاری کام کے سلسلے میں بلاسٹنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے بارگو پولیس چوکی کے زمہدار کو ہدایات دیں کہ وہ پولیس جوانوں کے ذریعے بلاسٹنگ کے لئے مقرر کردہ اوقات پر عمل کرواکر رپورٹ کریں، کھلی کچہری کے کامیاب انعقاد پر بارگو کے عوام نے نمبر دار کے کوششوں کو سراہا اور نمبردار کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام نمبردار کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ نمبر دار عوامی مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے گوش گزار کرسکیں، اسسٹنٹ کمشنر نے نمبردار کو احکامات دئے کہ وہ عوام کے ساتھ رابطہ میں رہیں ان کے درینہ مسائل و مشکلات سے انتظامیہ کو آگاہ کریں،تاکہ انکے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کرے گی
