ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان اور راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ آمد رسول ؐسے کائنات میں بہار آ گئی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان اور راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ آمد رسول ؐسے کائنات میں بہار آ گئی، حضور نبی کریم ؐ دنیا میں رحمتہ اللعالمین ؐ بن کر اس دنیا میں تشریف لائے،حضرت محمد مصطفی ؐ کی رحمت سے ہر قوم،قبیلہ،طبقہ اور مخلوق مستفیض ہوئی،نبی کریم ؐ پیغمبر امن بن کر دنیا میں جلوہ گر ہوئے اورامن کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہو گئے،سرکار مدینہؐ کی ولادت تمام جہانوں کے لئے قومی،ملی، فکری، تجدیدی، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا باعث بنی، آمد رسولؐسے قبل عورت معاشرہ کی سب سے مظلوم مخلوق تھی،جانور کی طرح منڈی میں بکنا اور حق وراثت سے محروم کیا جاتا، رشتوں کا تقدس اور معاشرتی حقوق سے دور رکھا جاتا،ماں باپ کا ادب و احترام نہ تھا،ہر طرف ظلم وستم کے اندھیرے تھے۔ حضور نبی کریم ؐ کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے دور ہوئے، عورت ماں کی صورت میں محبت و احترام کا پیکر، بیوی کی صورت میں قابل اعتماد ساتھی، بہن اور بیٹی کی صورت میں شفقتوں کا مرکز قرار دی گئی،اسلام نے اپنے عظیم پیغام میں کہا کہ والدین کی خدمت سے ہی اعلیٰ مراتب نصیب ہوتے ہیں، ماں باپ کا رشتہ بے لوث اور لا زوال رشتہ ہے، اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی جبکہ باپ کی رضا میں خدا کی رضا کو رکھا ہے، نبی کریمؐنے خوشی سے ماں باپ کے چہرے کی زیارت کو حج مقبول کا درجہ دیا ہے۔آج ہم دین اسلام،قرآن سے دوری سے ہم لوگ دنیا میں رسوا ہورہے ہیں،فلسطین میں صہیونی فوجیوں نے ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندو بنیا ء نے مسلمانوں کا جینا دشوار کرکھا ہے میانمار،رنگون،چیچنیا میں مسلمانوں پر ستم توڑے جارہے ہیں۔اگر آج بھی مسلمان حضور نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنا لے تو مسلمانوں پر آئی تمام مشکلات دور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں