مولد النبی کے حوالے سے منہاج القرآن سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مورخہ 8 ستمبر 2024 ( صابرہ ناہید مانچسٹر ) مولد النبی کے حوالے سے منہاج القرآن سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین و بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے ہوا ۔ جنرل سیکرٹری صائمہ نے سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ ادارے میں قرآنی تعلیمات کے علاوہ دف اور نشید کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ جس میں محرم ،عاشورہ اور اسلامک کہانی بتائی جاتی ہیں۔ بچوں میں حمد ونعت ، اسلامک کوئز اور تقریری مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں ۔

رمضان میں اعتکاف،حج اور معراج کے عنوانات پر آگاہی دی جاتی ہے ۔ ہر سال ٹرپ لے کر جاتے ہیں ۔ گذشتہ سال برکت کنونشن ہوا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو نے انعامات تقسیم کیے۔ ظل ھما دعوی سیکرٹری نے پیغمبر خدا کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ آمنہ، مدیحہ،آمنہ ، طیبہ ، زیرک اور فاطمہ نے دف پر خوبصورت نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فاطمہ حسن منہاج سسٹر کی ٹیم لیڈر نے انگریزی میں پیغمبر کائنات پر گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ جلد ہی التزکیہ کے نام سے پروگرام شروع ہو رہا ہے جس کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو غزالہ کریں گی ۔ پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا۔ اور بعد میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں