وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے پر نور موقع پر دربار حضرت پیر سید سید امیر شاہ رح کے دربار شریف کے احاطہ میں سالانہ جشن ولادت کی دو روزہ محافل زیب سجادہ پیر سید تفسیر حیدر٫پیر سید ولایت اللہ شاہ اور پیر سید حیات اللہ شاہ کی زیر نگرانی منعقد ہوں گی۔پروگرام کے مطابق 11 ربیع الاول 16 ستمبر کو دربار شریف کے احاطہ میں نعت خوانی اور سماع کی محافل منعقد ہوں گی جس میں نعت خواں قاری ذیشان عزیز قوال اختر عطا چشتی٫چاند اعجاز صفدر علی٫ اور قمر منظور بارگاہ شہہ کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اس موقع پر آ ستانہ قادریہ غوثیہ شاہ پور شریف کےسجادہ نشین صاحب زادہ پیر سید محسن شاہ گیلانی مہمان خصوصی ہوں گے۔ 12 ربیع الاوّل 17ستمبر کو علی الصبح محفل ختم شریف کے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا۔اور بعد ازاں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نکالا جائیگا جس کی قیادت سید تفسیر حیدر سید توقیر اویس اور دیگر عمائدین واکابرین کریں گے۔
