خیرالناس تنظیم جادہ جہلم کی مسلم چیریٹی یوکے کے تعاون سے زکوٰۃ ایمرجنسی فنڈ سے کالج کی طالبات کی فیس کی ادائیگی۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم کی مشہور فلاحی تنظیم “خیر الناس جادہ جہلم” نے مسلم چیرٹی یو کے کے تعاون سے ذکواۃ ایمرجنسی فنڈ سےآج
گورنمٹ ڈگری کالج برائے طالبات دینہ کی 14 مستحق طالبات کی سالانہ فیس جمع کروائی ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا سمعیہ نے خیرالناس تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔
پروجیکٹ مینیجر انعام الحق نے آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر کالج ہذا میں بچیوں کے کھیلنے کے لیے میدان کا مسلئہ بھی ذیر بحث لایا گیا ۔

خیرالناس تنظیم ابھی تک 30 طلباء طالبات کی فیس اور یونیفارم کتابوں کی مد میں جہلم مدد فراہم کر چکی ہے ۔ اس ہفتے میں 20 مذید طلباء طالبات کی فیس بھی جمع کروائی جائے گئی ۔

اس موقع ایڈمن فنانس چوھدری اقبال نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر ایسے کام ممکن نہیں ہوتے ۔انھوں نے تمام مخیر حضرات سےکہا کہ وہ خیرالناس تنظیم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔ تاکہ یہ تنظیم اپنے مقاصد تک پہنچ کر معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کے مسائل حل کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں