تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الال کی آمد کے سلسلہ میں ریلی نکا لی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الال کی آمد کے سلسلہ میں ریلی نکا لی گئی،ریلی جامع مسجد حافط معینی صاحب اسلامک سنٹر سے شروع ہوکر،سرکلر روڈ،لاہوری دروازہ،مین بازار،بکر گلہ سے ہوتی ہوئی ریل گلہ پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کااستقبا ل لوگوں نے پھولوں کی پتیوں سے کیاگیاجوس اورکھجوریں تقسیم کی گئیں۔ سید ی مرشدی یانبی ؐ یا نبیؐ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی کی قیادت صدر شمالی پنجاب حاجی منیر حسین مغل،ضلعی صدر ڈاکٹر شہزاد احمد قادری خطیب جامع مسجد حافظ معینی صاحب،علامہ احمد ندیم قادری،محمد وسیم قادری،طارق محمود سلیمی،حاجی محمد یوسف،حاجی نور الٰہی چوہان،قاری محمد اکرم،حافظ قمر زمان،ملک فرخ،عبد الستار سلہریا،عبد الجبار،محمد یوسف قادری،علی شان قادری،محمد بلال مصطفوی،طارق محمود،محمد یوسف منہاس،قاری محمد اشرف،غلام فرید کیانی،محمد بشیر بٹ ودیگر نے کی۔حاجی منیر حسین مغل،ڈاکٹر شہزاد احمد قادری،علامہ احمد ندیم قادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کامہینہ مسلمانوں کے لئے خوشیوں ومسرت کامہینہ ہے۔اس ماہ میں رب کعبہ نے اپنے پیارے حبیب اورمحسن کائنات ؐ کودنیا میں بھیجاآپ ؐ کی ولادت باسعادت سے دنیا بھرمیں پھیلے گمرا ہی کے بادل چھٹ گئے۔آپؐ کی پیدائش مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک پیغام ہے کہ آپ ؐ کی اتباع کرلو تودنیاوی واخروی زندگی میں کامیابی ملے گی۔ریلی کے اختتام پرمقبوضہ کشمیر،فلسطین پاکستان کے استحکام اور مسلم امہ کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں