لنڈی کوتل پولیس کا قماربازی (جواریوں) کے اڈے پر کریک ڈاؤن جوئے کی رقم و آلات برآمد 12 قمار باز(جوارگر) گرفتار مقدمہ درج

Spread the love

خیبرسے (امان علی شینواری) لنڈی کوتل پولیس کا قماربازی (جواریوں) کے اڈے پر کریک ڈاؤن جوئے کی رقم و آلات برآمد 12 قمار باز(جوارگر) گرفتار مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حدود لنڈی کوتل علاقہ شیخ مل خیل میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ قمار بازی کے غرض سے عابد کے اڈے پر موجود ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او لنڈی کوتل کوتل عدنان آفریدی کے نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اڈے پر چھاپہ زن ہوئی اور قمار بازی جوا کھیلتے ہوئے 12 قمارباز کو موقع پر گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگے رقم 16500سمیت قماربازی کے الات تاش پتے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں