وزیرآباد(نامہ نگار) عشق ِرسول ہمارے ایمان کاحصہ ہے اورہم سے تقاضا کرتا ہے، ہمارے لئے یہ ساعتیں کسی تحفے سے کم نہیں ہیں کہ جو ہم ذ کرِ رسول ئ کی اس محفل میں سانسیں لے رہے ہیں، ربیع الاول، ہزار عیدوں کا ترجمان ہے،محفل میلادِ مصطفی کا انعقاد عشق ِرسول کی غمازی کرتا ہے، حضورنبی کریم ؐ کودونوں جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا گیا،محسن کائنات کی دنیا میں آمد سے جنگ وجدل والا معاشرہ امن وسکون کا گہوارہ بن گیا،رحمت العالمین ؐ کی بعثت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئیان خیالات کا اظہار صوفی محمد خالد چشتی اویسی اور مسلم لیگی رہنما امتیاز اظہر باگڑی نے جشن عید میلاد النبی ؐ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحافظ محمد کاشف چشتی،ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،رخسار وڑائچ،ملک محمد ظفر کلیار،علی زرگر،اشفاق چیمہ،محمد نسیم ہزاروی ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد کاشف چشتی اور ملک محمد یوسف چاند نے کہا کہ آپ ؐ مخلوق خدا کی ہدایت اوران کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے دعوت وتبلیغ کرتے رہے آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقانیت کاپرچم بلند ہے حضورؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر انسان اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اللہ اور اسکے فرشتے حضور نبی کریم ؐ کا ذکر کرتے رہتے ہیں میلاد کی محفل سجانا حضور ؐ کودرودوسلام کا نذرانے پیش کرنا باعث اجر وثواب ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمام امتوں سے بہتر امت بناکر اور اپنے حبیب ؐ کا امتی بناکر ہم پر احسان عظیم کیا ہے حضور نبی کریم ؐ کی شفاعت ہی ہماری نجات کا ذریعہ ثابت ہوگی آخر میں انہوں نے منتظمین پروگرام،فلسطینی مسلمانوں کی کامیابی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔(فوٹو ہمرا ہ ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
