17سالہ نوجوان دریائے چناب میں ڈوب گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) 17سالہ نوجوان دریائے چناب میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122نے نعش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ رسولنگر کا رہائشی 17سالہ عبدالرحمن ملحقہ بیلہ دریائے چناب کے کنارے نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جان بحق ہوگیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لاش کو پانی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں