خیبر پختونخوا کے 18ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار۔

Spread the love

انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔دستاویز

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) خیبرپختونخواکے 18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکردیا۔خیبر پختو نخوا کے 27 اضلاع میں 9 انسداد پولیو مہم سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔ دستاویز  کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکیا۔دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سےزیادہ 8 ہزار672 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں