وزیر آباد (نامہ نگار ) عالمی چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام 26مستحق غریب بچیوں کی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی تمام بچیوں کو مکمل جہیز پیکج دیا گیا مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی تفصیل کے مطابق گکھڑ میں ہر سال 12رہبح الاول کو عالمی چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام غریب مستحق بچیوں کی شادی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے اس سال بھی 26خوش نصیب بچیوں کی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں بچیوں کو مکمل جہیز پیکج دیا گیا بارات کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی عالمی چادر اوڑھ تحریک کے روح رواں سید غلام مصطفیٰ گردیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چادر اوڑھ تحریک اب تک 154 خوش نصیب بچیوں کی شادیاں کروا چکی ہے جس میں بڑی راز داری کے ساتھ بچیوں کو جہیز اور دوسری قیمتی اشیاء دی جاتی ہیں۔اور اس کی نمائش نہیں کی جاتی ہر سال اجتماعی شادی کے شرکاء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے ہم پہلے سے زیادہ جوش آور جزبے سے اس مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے وقت میں اس سے بھی بڑھ کر بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائیں گے یاد رہے جن معززین علاقہ نے مالی تعاون کیا ان میں حاجی محمد انوار الحسن ہنجرا، محمد سجاد حسین، محمد وقاص سرور چیمہ، حاجی محمد ماجد جہانگیر ہنجرا، محمد سیف اللہ، آغا محمد نوید احمد، سفیان سرور ہنجرا، حافظ محمد یاسین مہر، محمد سرفراز چیمہ،نیئر جمیل بھٹی۔حافظ محمد عثمان ہنجرا، محمد عرفان ڈھلو، محمد اویس تارڑ، میاں محمد فیصل اکرم، شازب سردار چیمہ، شاہد ناصر کلیر، میاں محمد زاہد، مرزا سجاد احمد، میاں صبیح الرحمان صدر گکھڑ پریس کلب، میاں محمد صابر، رانا جمشید احمد، احسان الحق کریانہ سٹور، بھائی وحید اللہ، سبحان رشید، راشد منیر، محمد مبشر چیمہ، محمد شہروز ہاشمی، حافظ محمد عمران مغل، ڈاکٹر محمد عمیر شکور، ڈاکٹر سید رفاقت علی بخاری، میاں محمد کاشف طفیل چیمہ، میاں محمد اختر، رانا نوید احمد، رانا محمد فیصل حنیف، محمد جاوید، محمد طفیل انصاری، حافظ خلیل احمد، کے نام شامل ہیں
