آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے شریف میں 79ویں سالانہ محفل نعت ؐ کا اہتمام

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے شریف میں 79ویں سالانہ محفل نعت ؐ کا اہتمام کیا گیا جسمیں صوفی محمد خالد چشتی اویسی،ملک محمد شہباز کلیار،صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،مستنصرعلی گوندل،ذوالفقار قمر آفریدی،ملک محمد یوسف چاند،حاجی عبد الرشید چشتی،محمد زبیر چشتی،پیر ساجد چشتی،قاری سعید احمد ارشد،احمد یار وڑائچ،محمد امین،محمد اویس چشتی،حاجی محمد اختر،احسان اللہ،محمد طفیل وائیں والے،علی یونس بٹ،محمد علی رفیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوفی محمد خالد چشتی اور صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی نے کہا کہ آقا ؐ دوجہاں ہر جن وبشرکے لئے رحمت بن کرآئے آپ ؐ کی آمد سے دنیا میں کفروظلمات کے چھا ئے بادل چھٹ گئے۔انسانیت کومربی ومہرباں راہنما مل گئے۔سسکتی انسانیت کوقرارحاصل ہوگیامظلوموں بے کسوں کوجینے کاڈھنگ آگیا۔ربیع الاول کامہینہ ہرمسلمان کی خوشی ومسرت کامہینہ ہے اس ماہ مبارک میں خالق کائنات نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی ؐ کودنیا میں معبوث فرمایا،اسلا م کی حقانیت اوراسلامی تعلیمات کوعام کرنے میں بزرگان دین دن رات اسلا م کی تبلیغ واشاعت کرتے ہیں۔اسلا م کی روشنی کودنیاکے کونے کونے تک پہنچانے میں اہلسنت بزرگان دین کی محنت شامل ہے، وزیرآبادشہرکودین اسلا م کی ترویج واشاعت اوربزگان دین نے حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم پوری دنیا میں بلندکیا۔صوفی محمدبخش ؒ ایسی شخصیت تھے جنہوں نے رواداری،پیارومحبت کوعام کرنے میں تمام زندگی وقف کئے رکھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں