کبڈی پلیئر و کوچ بھروکی چیمہ کبڈی کلب رانا جہانزیب (زیبی) مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) کبڈی پلیئر و کوچ بھروکی چیمہ کبڈی کلب رانا جہانزیب (زیبی) مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان بھروکی چیمہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،وکلاء،صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم رانا جہانزیب رجسٹری محرر رانا مسعود سرور کے بھائی رانا محمود اختر خاں مرحوم کے بیٹے رانا اظہر محمود،رانا مظہر محمود کے بھائی تھے۔ مرحوم کی قل شریف کا ختم پاک مورخہ21ستمبر بروز ہفتہ صبح11بجے جامع مسجد گلزار مدینہ بھروکی چیمہ تحصیل وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں