وزیر آباد (نامہ نگار) فلاحی ادارے تعلیم و صحت کے شعبے میں قومی خدمت کے سفر پر گامزن ہیں۔جسمانی معذور افراد کو بحال کر کے معاشرے کا فعال رکن بنانا مسلم ھینڈز کے مقاصد میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے شعبہ صحت عامہ کے انچارج سید وقاص بخآری نے مسلم ہینڈز ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوراں وزیر آباد کے وزٹ کے موقع پر پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایریا لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمان کے ہمراہ بحالی مرکز اور لیڈیز جم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جہاں مرکز کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عابد طفیل مغل نے بتایا کہ کہ بحالی مرکز میں مادی منفعت سے بالاتر خالص انسانی خدمت کے جذبے سے مستحق اور نادار مریضوں کو جدید آلات کے ذریعے علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور بحال شدہ افراد کو روزگار کے لئے خصوصی پیکج دیا جاتاہے۔اس موقع پر فزیو تھراپسٹ ہادیہ جمیل,مس ماہم،وقاص ملک،عرفان مغل اور شاہد راجپوت بھی موجود تھے
