

جہلم( بلال رضا)
عائشہ عالم ویلفیئر ٹرسٹ بمقام کوٹلی چھتہ میں میڈیکل (گائنی اور چلڈرن کئیر ) کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جھلم کے ماہر ڈاکٹرز نے 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری میڈیسن بھی دی دی گئیں اس کیمپ کے ڈاکٹر صاحبان میں محترمہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر شہناز، جناب ڈاکٹر تفسیر گوندل، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، اور ڈاکٹر مبین نے خدمات سرانجام دیں، آخر میں انچارج عائشہ عالم ویلفیئر ٹرسٹ نے سب ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا،
