بائی پاس محمودہ موڑسےرنوترہ موڑبراستہ پی او ایل گیس کمپنی سڑک کاٹینڈرمنظورکرنے پر ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ کے مشکورہیں،پیر امجد شاہ

Spread the love

راولپنڈی(نیوزڈیسک)محمودہ موڑ ،باھیا شریف،بنیس، پنڈ وڑی،روپڑ جھننگی اور دیگر گاؤں کی عوامی سہولت کے لیے سڑک نامکمل تھی، عوام سخت پریشان تھے، گاڑیوں کے مالکان بھی پریشان تھے، ادھوری سڑک بائی پاس محمودہ موڑ سے رنوترہ موڑبراستہ پی او ایل گیس کمپنی سڑک مکمل کرنے کے لیے ایم این اے حلقہ 53 انجینیئر قمر الاسلام راجہ ایم این اے نے منظوری اور ٹینڈر کروا دیے، ان کے اس اقدام سے علاقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقے کے معززین پیر سید امجد حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ باھیاشریف ،نمبردار محمدالیاس راجہ ،محمد تاج ،غلام مصطفی بابو، راجہ بشارت ،راجہ شہزاد، راجہ تنویر مصطفی، سماجی شخصیت ملک تنویر نو شاہی اور اہلیان چک بیلی خان اور دیگر عوام نے ایم این اے انجینیئر قمر الاسلام راجہ کا شکریہ ادا کیا اس سے قبل بھی ایم این اے انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے ان علاقہ جات کے لیے بجلی کے پول اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی ہیں،ہم ان کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے آپ کے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں