وزیرآباد ضلع محکمہ ایجوکیشن کے زیر انتظام تقریری مقابلہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات تقسیم

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد ضلع محکمہ ایجوکیشن کے زیر انتظام تقریری مقابلہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات تقسیم۔وزیرآباد ضلع کے سرکاری سکولز کے طالب علموں کے درمیان نعت،انگلش،فارسی،اردو اور پنجابی میں تقریری مقابلے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گکھڑ میں ہوئے جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ تھے۔تقریری مقابلوں میں ضلع بھر کے 128 طالب علموں نے شرکت کی اور اپنے شعلہ بیانی کا مظاہرہ مختلف زبانوں میں کیا۔تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنررب نواز چدھڑ اور اے ای او ایجوکیشن آفتاب صادق چیمہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔(فو ٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں