نرسز اور پیرامیڈکس دو الگ الگ کیڈر ہیں جن کے انتظامی اور تیکنیکی معملات مختلف ہیں اس لیے دونوں کونسلز کی اپنی اپنی حیٹیت پرقرار ہونی چاھیے ۔ لیاقت اوگاہی
( پ-ر )
آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی برائے کونسل بچاؤ کا اہم اجلاس زیر صدارت شرافت اللّٰہ یوسفزئی یونین آفس پمز اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان ینگ نرسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیاقت اوگاہی نے بھی شرکت کی اور کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل اور پاکستان نرسنگ و مڈوائف کونسل کے انضمام کی شدید مذمت کرتے ہیں کونسل شیڈول 2 کے تحت کام کرتی ہیں اور خود مختار ادارے ہیں جس کے تحت وہ اپنا ریونیو خود جمع کرتے ہیں حکومت پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں رکھتے اپنا بوجھ خود اٹھاتے ہیں ۔ لہزا یہ انضمام ایک سازش ہے جس سے نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے شعبہ پر منفی اثرات ہونگے ہم بہ حیثیت نرسنگ کمیونٹی ملک بھر میں کونسلز کے انضمام کے خلاف جدو جہد کا آغاز کریں گے لیاقت اوگاہی پاکستان ینگ نرسنگ فیڈریشن اور آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداران کی جانب سے مستقبل میں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق اور آئیندہ اتفاق رائے سے چلیں گے۔
