ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی ولادت با سعادت مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی ولادت با سعادت مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے،حضرت محمد مصطفی ؐ نے اپنے اخلاق سے پوری انسانیت کو روشن کیا،ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ امام کائنات حضرت محمدمصطفی ؐ آخری نبی اوررسولؐ ہیں،ختم نبوت ؐہمارے ایمان کا حصہ ہے اورآخری دم تک تحفظ کرتے رہیں گے،دنیا میں عزت اورآخرت میں جنت حاصل کرنے کے لئے ہمیں رہبر کامل پیغمبر انقلاب ؐ کی سیرت کا اپناناہوگا،انقلاب پیغمبرسیانسانوں کی زندگیاں بدل گئیں نظام مصطفی ؐ سے ہی پاکستانی معاشرہ درست ہوسکتاہے اورملک کواستحکام نصیب ہوگا، آج ہمارے ملک کواندرونی وبیرونی کئی طرح کے چیلنجزکاسامناہے امن وامان خواب بن چکا ہے لیکن ملک کودرپیش تمام مسائل کاحل صرف قرآن وسنت کاعملی نفاذہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں