وزیرآباد(نامہ نگار)
سیاسی سماجی شخصیت مہر الطاف نہریا کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفی ﷺ کی نسبت سے ختم شریف اور خلوہ پوری کا انتظام کیاگیا جسمیں جید علماء کرام ، علاقہ کے معززین ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی آمد راجہ کرم اللہ، شکیل بھائی، راجہ عدیل ،شہروز چیمہ ، چوہدری خالد وڑائچ ، سنیئر صحافی عابدپرویز، مہر عقبد، میاں سلیم مہر،عقیل کھوکھر، عثمان جان ،مہر ہیرا ،حسن جٹ ، کامران جان، شارب صبور، عبدل احد کے علاوہ حلقہ بھر سے دوستوں اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ الطاف نہریا کی جانب سے خلوہ پوری کا وسیع انتظام کیا گیا ، جس سے ریلوے کالونی ، محمد نگر کے لوگوں اور آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع کرائی گئی، محمدی لنگر کو بزرگ ،چھوٹے بڑے بچوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے تناول فرمایا اور الطاف نہریا کے کاروبار ، گھر بار اور رزق میں برکت کے دعائیں کیں، الطاف نہریا ایک سیاسی سماجی اور سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کا درد رکھنے والا اور علاقے کی مظبوط آواز ہے
