اسلامی نظام کی ترویج کے لئے سیرت طیبہ کی اتباع کرنا ہو گی

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) اسلامی نظام کی ترویج کے لئے سیرت طیبہ کی اتباع کرنا ہو گی۔ مساجد کو معاشرتی اور نظریاتی تربیت کا مرکز بنانے سے اخلاقی اقدار کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈزکے ایریا لائیولی ہڈ آفیسر سردار شمس الرحمان نے موضع کوٹ قاضی میں مسلم ہینڈز کی جانب سے تعمیر کردہ مسجد بلال رض کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سب انجنئیر طارق محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔مسلم ہینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم ہینڈز انسانی فلاح کے ان گنت پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے اور عالمی سطح پر جدید عصری علوم کے ساتھ دینی اداروں کی رونق بحال کرنے کے لئے مثبت انداز سے کام کر جاری ہیاور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید لخت حسنین کی راہنمائی میں ہزاروں کارکنان شب وروز خدمت کے مشن پر کار بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں