گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ شہر کے فٹ پاتھو ں کو قبضہ ناقابل قبول ہے، شہر کے شاہراہوں کے دونوں اطراف فٹ پاتھو ں کو واگزار کروانے کیلئے ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہے کسی کو بھی خلاف قانون کام کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔جمعہ کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے نگرانی میں بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین نے میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے فٹ پاتھوں پر زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے اتحاد چوک سے ائیرپورٹ روڈ تک دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو واگزار کراتے ہوئے قبضہ مافیا کو احکامات دئے ہیں کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے کاروبار کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ایک درجن سے زائد ریڑھی بانوں تحصیل آفس پہنچادئے۔ انہوں نے ریڑھی بانوں کو خبردار کیا کہ وہ کار سرکار میں مداخلت نہ کریں، واضح رہے اسسٹنٹ کمشنرنے سختی کے ساتھ احکامات دئے ہیں کہ شہر کے شاہراہوں کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو ہر طرح سے کلیئر کیا جائے۔سست روی پر سٹاف کے خلاف کاروائی ہوگی۔
