گلگت (پ ر) وفاقی سیکریٹری پلاننگ،ڈویلپمنٹ، اسپیشل اینیشیٹیو جناب اویس منظور سومرو فیملی کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے۔ کارگاہ بدھا دورہ کے بعد میونسپل بڈلف ہاوس لائبریر ی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے قدیم برٹش لائبریری، نایاب لٹریچر، تاریخی کتابیں، سائنسی و فنون، فکشن، ناولز، مختلف انگلش، اردو کتابوں کو باریک بینی سے معائینہ کیا۔ اور ہیروز، سابقہ حکمرانوں کے فوٹوز پر مشتمل فوٹو گیلری، آئی ٹی لیب، ریڈنگ روم، بکس گیلری کا تفصیلی معائینہ کیا۔اسکے علاوہ کتابوں کی ترتیب، ممبر شپ، رکھوالی، اور لائبریری کے بارے بھی سوال و جواب کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے میونسپل بڈلف لائبریری کے کی تاریخی اہمیت بارے بریفنگ دی بعدازاں انچارج سکینڈ شفٹ عدنان حسین نے کتابوں کے حوالے سے مکمل بریف کیا۔ اس سے قبل وفاقی سیکریٹری اویس منظور سومورو جمعہ کے روز لائبریری پہنچے تو AC/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے انچارج مظہر مغل اور لائبرین عدنان حسین کے ہمراہ لائبریری آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وفاقی سیکریٹری اویس منظور سومرو کو لائبریری کے بارے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں لائبریرین عدنان حسین نے لائبریری میں موجود کتابوں کے بارے آگاہ کیا۔ وفاقی سیکریٹری نے لائبریری اور کتابوں سے متعلق سوال و جواب بھی کیا جبکہ کتابوں کا ریکارڈ چیک کیا، اور لائبریری میں موجود نایاب کتابوں، لٹریچر، پرانے رسالوں سمیت ہیروز کے کارناموں پر مشتمل چسپاں مختصرا سوانج حیات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور عمارت کے بارے معلومات لی۔ وفاقی سیکریٹری نے لائبریری کے تمام شعبوں کا معائینہ کیا۔ اور نایاب کتابوں، قدیم ریکارڈ، ہیروز کے فوٹوز گلیری سمیت کتابوں کی گلیری کا خصوصی دورہ کیا۔ جبکہ جان بڈلف کی تصاویر اور اسکی زندگی کے بارے تحریری مواد کا خصوصی طور پر مطالعہ بھی کیا۔ بعدازاں لائبریری کا دورہ مکمل کرکے رخصت ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی، انچارج مظہر مغل اور لائبریرین عدنان حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لائبریری سے رخصت ہوئے۔
