لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

Spread the love

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں