خیبر سے (امان علی شینواری) کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر نجیب شہید کی برسی کی تقریب. ڈاکٹر نجیب شہید کا نظریہ امن خوشحالی اور عام آدمی کی ریلیف کا فیکر تھا. ان کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا دنیا کے کسی مذہب میں اسکی اجازت نہیں، ان کی تعلیمات مشعل راہ ہے . کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری امداد قاضی کی تقریب سے خطاب.

ڈاکٹر نجیب شہید کی اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں خوشی لانا تھا. جو سامراج طبقے و دیگر طبقات کو ہضم نہ ہوئی. کامریڈ نجیب خاوریچن
کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں ڈاکٹر نجیب شہید کی برسی منائی گئی جس میں مہمان خصوصی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور لفٹ الائنس کے کنونئر امداد قاضی ، کامریڈ نجیب خاوریچن، سمیع اللہ آفریدی، شکیب خان ، احمد علی، سبز علی، نوشاد اور محمد امین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور اہلیان لنڈی کوتل نے شرکت کی مقررین نے ڈاکٹر نجیب شہید کی زندگی کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی برسی کے موقع پر مہمان خصوصی کامریڈ امداد قاضی نے ڈاکٹر نجیب شہید کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شہید ڈاکٹر نجیب امن خوشحالی اور ترقی کے پیکر تھے ڈاکٹر نجیب شہید کی سوچ و فکر میں عام آدمی کیلئے خوشحالی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور انصاف کے بول بالا قائم کرنا تھا. بدقسمتی سے ڈاکٹر نجیب کو جس بے دردی سے شہید کر دیا گیا دنیا کے کسی بھی مذہب رسم میں اسکی اجازت نہیں ہے. ڈاکٹر نجیب کا نظریہ امن کا پیکر تھا آج بھی پاکستان میں انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ ڈگریاں ہاتھوں میں لئے در بدر پھرتے ہیں. ادویات کی فراہمی عام آدمی پر بند ہے علاج معالجہ سمیت عام آدمی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں. کمیونسٹ پارٹی کا نظریہ ہی عام آدمی کی خوشحالی اور انہیں انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہے. کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اس ملک کے محنت کشوں کی آواز ہے جن کی بدولت اس ملک کا پہیہ چل رہا ہے. سامراج کی جنگ میں پاکستان کے مقتدر طبقوں نے عام آدمی کا خون بہا کر اپنا مال دولت کمایا ہے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ آج بھی اندر کی جنگ میں مصروف ہیں جس سے ملک انارکی کی جانب جا رہا ہے. تقریب میں کامریڈ نجیب خاوریچن، سمیع اللہ آفریدی، شکیب خان و دیگر نے بھی ڈاکٹر نجیب شہید کی اہم پہلو کے حوالے سے اظہار خیال کیا. شرکاء نے ڈاکٹر نجیب شہید کی زندگی کو خراج عقیدت پیش کیا.
