پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات

Spread the love

ڈاکٹر ظاہر شاہ کو پرو وائس چانسلر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیف اکرام الدین

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات ہوئی یاد رہے کہ پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ قائداعظم یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس اور پاک سٹڈی میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں ابتداء میں مردان کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں پولیٹکل سائنس کے لیکچرر تعینات ہوئے جب عبدالولی خان یونیورسٹی قائم ہوئی تو بطور لیکچرر یہاں خدمات انجام دینا شروع کیں پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے 2016 “سول ملٹری ریلیشن” میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے آج کل عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسئر کے ڈین ہیں.صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ نے آج ان کے بطور پرو وائس چانسلر جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے بطور تعیناتی کردی ہے ان کی تعیناتی سے جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی ایک نئے دور میں داخل ہوگئی اس موقع پراکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کو پرو وائس چانسلر جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی بطور پرو وائس چانسلر تعیناتی صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں