وزیرآباد (نامہ نگار) ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مسافر ویگن الٹ گئی۔ مسافر ویگن الٹنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مسافر ویگن گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ وزیرآباد بائی پاس پر حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ وزیرآباد کے قریب اچانک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مسافر ویگن الٹ گئی جس کے باعث نجی کالج کا لیکچرار کاشف محمود موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے مسافروں کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا ۔مسافر ویگن گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ وزیرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔شدید زخمی مسافرجن میں قیصر عمر محمد عثمان عمر۔محمد ارسلان عمر۔عبدالکریم۔محمد قاسم۔زوہیب ۔شمیر۔شامل ہیں ویگن الٹنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ان کے بازووں ٹانگوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جان بحق ہونے والے نجی کالج کے لیکچرار کاشف محمود کی ڈیڈ باڈی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ یاد رہے کہ حادثہ میں جان بحق ہونے والے کاشف محمود کی موت سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث واقع ہوئی
