سید حسن نصراللہ کی شہادت ملت کا عظیم نقصان ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) اسرائیلی بربریت کے خلاف امہ کو متحد ہونا ہوگا ،اسرائیلی دہشت گردی سے فلسطین ،لبنان اور اب یمن بھی محفوظ نہیں رہا ۔سید حسن نصراللہ کی شہادت ملت کا عظیم نقصان ہے امہ کے ذمہ داران کو اس سلسلہ میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیرآباد میں امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ کے والد مرحوم کی تعزیت کے سلسلہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی پھیلاتا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ اختیار بھی وسیع ہو رہا ہے فلسطین کے مظلوم عوام غزہ کو برباد کرنے کے بعد دیگر مسلم ممالک میں اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے بدترین دہشت گردی ہیں اسماعیل ہانیہ کی شہادت ہو یا سید حسن نصراللہ کی شہادت حملہ فلسطین کے عوام پر ہو یا لبنان و یمن میں اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کے لیے امہ کے سربراہان کو سوچنا ہو گا انہوں نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں مزدوروں پر حملہ دہشت گردی ہے اور اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اور عوام ریلیف دلوانے کے لیے ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ہمارا مقصد متوسط طبقہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے غریب کو گیس بجلی اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان سستا ملے تو اس سے اچھا عمل اور کونسا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد و قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ایک روز بعد حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر اور دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہیے ایران و افغانستان سمیت ہمارے ہمسایوں سے اچھے تعلقات ملک کے لیے بہتر ہیں ان کے ہمراہ ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ،بابر بٹ ،خاور بٹ،سجاد اکبر بٹ،ذبیع اللہ ملک ،جاوید محمود ،وسیم شاہد اولکھ،شاھد محمود ،زمان حیدر چیمہ، سید ضمیر کاظمی ، سیف اللہ بٹ،ایوب چوہان و دیگر بھی موجود تھے ۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں