خیبر سے (امان علی شینواری) پاک افغان طورخم بارڈر پر گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے نئے من پسند پالیسی کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.
مظاہرین نے پرانے طریقے کار پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا مطالبہ.
طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے مچنی چیک پوسٹ پر احتجاجی مظاہرے میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور کسٹم کی جانب سے نئے من پسند پالیسی کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پرانے طریقے کار کے مطابق گاڑیوں کی کلئیرنس عمل کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا انکا کہنا تھا کہ اسکینر اور کانٹا کئے بغیر کلیئرنس کو ہرگز تیار نہیں ہیں جبکہ کسٹم انفورسمنٹ حکام بالجبر ہمیں مچنی چیک پوسٹ پر گیٹ ان نظام لاگو کرنا چاہتے ہیں جوکہ کسٹم اسٹیشن طورخم کی حدود نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ماننے کو تیار ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو تمام کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کا احتجاج جاری رہے گا.
