4اکتوبر جمرود باب خیبر پر کوکی خیل تیراہ متاثرین کا ایک بڑا جلسہ ہوگا

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
4اکتوبر جمرود باب خیبر پر کوکی خیل تیراہ متاثرین کا ایک بڑا جلسہ ہوگا. لنڈی کوتل کے تمام اقوام سے شرکت کی اپیل کیجاتی ھے . صدر زوان کوکی خیل

ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل میں زوان کوکی خیل کے سابق صدر محمد صدیق آفریدی ، صدر ثناءاللہ نے دیگر ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی دھرنا مظاہرے اور شاہراہ کی بندش کسی کی خواہش نہیں ہوتی لیکن یہ سب کچھ مجبوری کے باعث کیجاتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سالوں سے کوکی خیل تیراہ متاثرین اپنے گھروں سے بے دخل کرکے بے گھر ہو گئے بے حس اور نااہل حکمران اب واپس جانے کی اجازت نہیں دیتے اور متاثرین دربدر سرگرداں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس لئے احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا اپشن نہیں ہے اس سے قبل ٹوکن احتجاج و مظاہرے کئے ہیں لیکن حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا انکے زراعت جنگلات گھر تباہ ہو گئے ہیں لیکن ریاستی اداروں کو کوئی پرواہ نہیں ہے 4اکتوبر جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے سخت مزاحمت دیکھنے میں آئے گا انکے جائز مطالبات ہے اس لئے اب خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ جب قومیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے احتجاج پر ہوتے ہیں تو انکا ساتھ دینا چاہئے خیبر کے تمام اقوام کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ مسائل زیادہ ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے مسائل حل ہو نگے انہوں نے کہا کہ دھرنے سے اور شاہراہ بندش سے تکلیف پہنچنے پر معذرت خواہ ہیں لیکن مجبوری کی وجہ سے شاہراہ بند کیا ہے اس لئے شینواری ذخہ خیل شلمانی اقوام عوام سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں کے کارکنان سمیت شعراء ادیبوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اس بڑے جلسے میں شرکت کریں جلسے میں خیبر پختون خوا سے سیاسی مشران شرکت کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں