ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا کے وفد نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا

Spread the love


اسلام آباد()ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا کے وفد نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا کے وفد نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔وفد کے ارکان رانا سیفی، ایمنا گوڈیر، ڈان روٹلینی نے پمز ہیموفیلیا سینٹر میں مریضوں کے علاج پر اطمنان کا اظہار کیا۔اس موقع پر پمز بلڈ بینک نے ایک سیمنار کا انعقاد کیا ۔سیمنار کے شرکا ڈاکٹر فروا سجیل، ڈاکٹر احمرین خالد، ڈاکٹر طاہرہ ظفر، ڈاکٹر لبنا ظفر نے ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج اور علامتوں سے متعلق شرکا کو آگاہی دی ۔میجر جنرل ریٹائرد سلیم احمد خان سیمنار کے مہمان خصوصی تھے۔ وفد کے شرکا نے ڈی جی ہیلتھ سے ملاقات کی۔ ڈی جی ہیلتھ نے ہیموفیلیا مریضوں کے علاج کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں