آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا پاکستان نرسنگ فیڈریشن اور ینگ نرسنگ فیڈریشن کا ملک گیر سطح پر کونسلز کے انضمام کے خلاف اتحاد قائم ۔
حکومت سے کونسلز کو الگ الگ اور خودمختار حیثیت برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا۔
محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھنے والے نرسنگ و الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تین بڑی فیڈریشن ال پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ۔ پاکستان نرسنگ فیڈریشن اور ینگ نرسز فیڈریشن کا ملکی سطح پر پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو انضمام کے خلاف اتحاد تشکیل دیدیا گیا تینوں بڑی فیڈریشنز کے جنرل سیکریٹریز شبیر تنولی نرسنگ فیڈریشن۔ لیاقت اوگاہی ینگ نرسنگ فیڈریشن اور محمد ارشد خان آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے مشاورت سے ملکی سطح پر احتجاج اور مظاہرے و ڈائلاگ کمیٹی تشکیل دیدی جسمیں پاکستان نرسنگ فیڈریشن سے شبیر تنولی ۔ کلیم اللہ ۔ فلپس ۔ اسٹاف زاہدہ ۔ نذیر سومرو ینگ نرسنگ فیڈریشن سے لیاقت علی اوگاہی ۔سجاد احمد ۔ ارشاد ۔ شاہد حسین اور اسٹاف روزینہ جبکہ آپ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن سے شرافت اللّٰہ یوسفزئی ۔ سراج الدین برکی ۔ پرویز خان ۔ ملک منیر ۔ فضل قیوم ۔ ملک زیشان اعوان ۔ ادریس خان وزیر ۔ محمد ارشد خان۔ امجد سندھو اور شہزاد انور شامل ہیں۔
