صوبائی حکومت پشاور یونیورسٹی کے ساتھ لنڈی کوتل کالج کا الحاق برقرار رکھا جائے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) حالیہ فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کی الحاق کو یکسر مسترد کرتے ہیں، صوبائی حکومت پشاور یونیورسٹی کے ساتھ لنڈی کوتل کالج کا الحاق برقرار رکھا جائے. فاٹا مرجر کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصّہ ہے. جغرافیائی لحاظ سے ضلع خیبر درہ کی بہ نسبت پشاور کے ساتھ منسلک ہیں اس لئے قانونی اعتبار سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی الحاق فاٹا یونیورسٹی کی بجائے پشاور کے ساتھ بنتی ہیں. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ہمیں ہرگز منظور نہیں اس لئے صوبائی کابینہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر طلباء کلاسوں سے بائیکاٹ جبکہ سیاسی پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کے طلباء سیاسی اتحاد، بلدیاتی نمائندگان اور وکلاء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل میں میٹ دی پریس پروگرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل میں لنڈی کوتل کالج کے طلباء کو درپیش مسئلہ پشاور یونیورسٹی سے الحاق تنسیخ پر میٹ دی پریس پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں حال ہی میں صوبائی کابینے کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کی ایفیلیئیشن پشاور یونیورسٹی سے ختم کرکے فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ کیا ہے مسترد کیا اور طلباء کے احتجاجاً کلاسوں سے بائیکاٹ کا حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن واپس نہیں کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور عدالت کا دروازہ کھٹکٹاینگے. میٹ دی پریس پروگرام میں میں تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، لنڈی کوتل سیاسی اتحاد کے صدر و جماعت اسلامی کے امیر مراد حسین آفریدی، پیپلز پارٹی کے شاہ رحمان شینواری، خیبر بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ زوہیب شینواری، ڈاکٹر صداقت خان شینواری ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کے طلباء یونین کے صدر راج ولی و دیگر نے شرکت کی .

شرکاء نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے حال ہی میں پشاور کی بجائے فاٹا یونیورسٹی کیساتھ ہونے والے الحاق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلباء اور تعلیم دشمن قرار دے دیا اور صوبائی کابینہ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کیا صدر طلباء یونین راج ولی شینواری نے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ ایفیلیئٹیڈ نہیں ہے اسلئے ان کی ڈگری کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں پشاور یونیورسٹی لنڈی کوتل کے ساتھ نزدیک ہے اسلئے اسی یونیورسٹی کیساتھ الحاق ہمارا قانونی حق بنتا ہے اور کلاسزز سے ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا. مراد حسین آفریدی نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ 11سال سے تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے انہیں تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کی اس فیصلے سے طلباء کا مستقبل تاریکی میں ڈوب ہوجائے گا اسلئے قانونی طور پر اس کے خلاف ہر محاذ پر آواز اٹھائے گے. شاه خالد شینواری نے کہا کہ منتخب نمائندے ایکٹ اور قانون پڑھے بغیر حمایت کرتے ہیں جس سے علاقے کی مستقبل داو پر لگتی ہے جو کہ افسوسناک ہے اسلئے خیبر سے صوبائی حکومت کے منتخب نمائندے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ طلباء کی مستقبل داو سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ لنڈی کوتل کالج کی الحاق کسی صورت قابل قبول نہیں ہم ہر پلیٹ فارم پر طلباء کا ساتھ دینگے اور احتجاجی مظاہروں میں شدت اختیار کرینگے اور صوبائی حکومتی ایکٹ کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹاینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں