برطانیہ اور یورپ کے ممتاز کاروباری شخصیات اور پی ٹی آئی راہنما چودھری تنویر اور عامر خان نے اپنے فوڈ گروپ PORTE GRAND کی ایک نئی مانچسٹر برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
برطانیہ اور یورپ کے ممتاز کاروباری شخصیات اور پی ٹی آئی راہنما چودھری تنویر اور عامر خان نے اپنے فوڈ گروپ PORTE GRAND کی ایک نئی مانچسٹر برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا پی ٹی آئ کے سینئر راہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر -پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر عمران خلیل -چودھری رضوان نصیر – سینئر صحافی و اینکر صابر شاکر -پی ٹی آئ کے سینئر راہنما ناصر میر -فہیم اور دوسروں نے فیتہ کاٹا -پورٹ گرینڈ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد چودھری تنویر اور عامر خان نے محفل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ظہرانہ دیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مہمان خصوصی تھے – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدل باسط -جاوید اقبال جیدی -چودھری رفیق -محمد عباس – شامل تھے -اس موقع پر پی ٹی آئ کے سینئر راہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں کوئ قانون نہیں عملی طور پر مارشل لاء ھے -عوام کی مدد سے بہت جلد عمران خان رہا ھوں گے اور پاکستان میں جمہوریت بحال ھو گی جمہوریت کی بحالی تک تحریک جاری رکھیں گے پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل -کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور ظلم کے خلاف لائحۂ عمل بنانا تھا ھم بہت جلد یورپین پارلیمنٹ -اقوام متحدہ اور برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے -پی ٹی آئ کے سینئر راہنما چودھری رفیق نے کہا کہ آج ھماری پی ٹی آئ یوکے کی قیادت اور اسد قیصر سے یہی بات ھوئ ھے کہ پاکستان کی جعلی حکومت سے کیسے نجات حاصل کی جائے -میزبان چودھری تنویر اور عامر خان نے سب سے پہلے پاکستان سے آئے ھوئے پی ٹی آئ کے مرکزی راہنما اور سابق سپیکر اسد قیصر کا انکے پورٹ گرانڈ ریسٹورنٹ کی مانچسٹر برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ھم بہت جلد اپنے پورٹ گرانڈ ریسٹورنٹس کی یوکے اور یورپ میں نئ برانچز کھولیں گے -برطانیہ کی کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئ کے سینئر راہنما ناصر میر نے کہا کہ پاکستان میں ناکام حکومت اور مہنگائ کی وجہ سے عوام احتجاج کر رھے ہیں بہت جلد فارم 47 والی حکومت ختم ھوگی اور ھمارا لیڈر عمران خان عوام کے درمیان ھو گا -پی ٹی آئ کے راہنما ڈاکٹر عبدالباسط -جاوید اقبال جیدی -سوشل میڈیا کے انچارج فہیم لاھوریا -اور عباس نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی عوام کا مقبول ترین لیڈر ھے اسکو فوری طور پر رھا کرنا چاہئے -عوام بہت جلد جعلی حکومت کو گھر بھجے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں