آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے انسداد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آر پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں، مجرم اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنیز اور دیگر غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ آر پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پکار 15 کی کالز پر فرسٹ رسپانڈرز بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کرے اور رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کے دوران تمام جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف قصبات میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائی جائیں . ڈسپلن کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں