ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کردیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کردیا. تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی میاں ارشد لال کے بھتیجے 22 سالہ آکاش پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال گجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی آصف چیمہ اور ڈی ایس پی وزیرآباد چوہدری ہاشم گجر موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں