وزیرآباد کے علاقہ تھانہ سوہدرہ کے نواح میں نالہ ایک سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ تھانہ سوہدرہ کے نواح میں نالہ ایک سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد،خاتون کو قتل کرنے کے بعد بوری میں بند کر کے نہر میں پھینکا گیا ہے وزیرآباد حدود تھانہ سوہدرہ کے نواحی علاقہ کوٹ آرائیاں کے قریب نالہ ایک کے کنارے سے بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے جسے مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا نعش کسی نامعلوم خاتون کی بتائی جاتی ہے ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ کو قتل کے بعد بوری میں بند کر کے نہر میں بہا دیا گیا ہے مقتولہ خاتون کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہے پولیس تھانہ سوہدرہ نے معائنہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے جبکہ نعش کے ورثاء کی تلاش بھی کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں