پاکستان میں پی ٹی ائی کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عائشہ رضوان

Spread the love

ہمارا قائد عمران خان اور ہم مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ پی ٹی ائی

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل گوجر خان عائشہ رضوان نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا ڈر ہوتا تو آج ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھ کر مافیا کو آنکھیں نہ دکھاتا۔غریب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے۔ عدلیہ کو کسی دباؤ کے بغیر آزادانہ اور میرٹ پر فیصلے کرنے چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل گوجر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمارا قائد اور ہم مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ایک دن ہمیں حقیقی آزادی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں