

جہلم (بلال رضا )
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم میں تیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹیول ہائر ایجوکیشن کے تحت والی بال کا انعقاد زیر سرپرستی پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم ڈاکٹر غزالہ یاسمین کیا گیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت کلام پاک پڑھی گئی۔پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن صاحب تھے۔



پروگرام میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے دینہ ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم ، اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سول لائن جہلم کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پہلے مرحلے میں۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے دینہ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سول لائن جہلم کے مابین میچ کھیلا گیا اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے دینہ نے والی بال کا میچ اپنے نام کر لیا۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے دینہ اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 09/15 کےسکور سے میچ جیت لیا۔

،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ہماری کوچ مسز پروین صاحبہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے اور امید کرتے ہوئے کہ انشاء اللہ ہم ڈویثر ن لیول تک یہ میچ جیتیں گے
