وزیر آباد (نامہ نگار) مسلم ہینڈز کی جانب سے گرلز فرینڈلی پراجیکٹ کے تحت ایریا آفس کی نگرانی میں واشرومز کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مسلم ہینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ میانی میں سات سو طالبات کے لئیواش رومز کی قلت کے مسائل درپیش تھے جس پر کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاء النورکی خصوصی ہدایت پر طالبات کی سہولت کے لئے فرسٹ فلور پر واشرومز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔جس سے طالبات کو دیرینہ پریشانی سے نجات مل جائیگی۔
